حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کردی، نوٹی فیکیشن جاری

Spread the love

 پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں اکتیس مئی تک توسیع کر دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،

صوبے میں 31 مئی تک لاک ڈاؤن رہے گا جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کنسٹریکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، سٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔پنجاب حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے گئے۔ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔ اس سے قبل پنجاب میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتے میں صرف چار دن لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی جبکہ تین دن مکمل ڈاؤن ہو گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کرتے ہوئے بتایا کہ جن چار دن میں لاک ڈاؤن نرم ہو گا ان میں پیر، منگل، بدھ، جمعرات شامل ہیں جبکہ جس دوران صوبے میں مکمل ڈاؤن ہو گا ان میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دن شام لہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گےِ۔بڑے پلازے، شاپنگ سینٹر پورا ہفتہ بند رہیں گے، پنجاب میں نئے فیصلوں کا نوٹیفکیشن کچھ دیر میں جاری ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ ہے کاروباربھی چلانا ہے، ہم نے ریلیف دے کرمعیشت کا پہیہ بھی چلانا ہے، چاردن ریلیف کے دوران ایس اوپیزپرعمل کرایا جائے گا، تین دن سختی ہوگی۔